Friday, 15 February 2019

کس پیداوار پر عشر واجب نھیں؟

7
کس پیداوار پر عشر واجب نھیں؟

کس پیداوار پر عشر واجب نھیں؟

سوال: کن فصلوں پر عشر واجب نہیں؟

جواب: جو چیزیں ایسی ہوں کہ ان کی پیداوار سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود نہ ہو ان میں عشر نہیں جسیے ایندھن, گھاس,  بید,  سرکنڈا, جھاؤ (وہ پودا جس سے ٹوکریاں بنائی جاتی ہیں),  کھجور کے پتے وغیرہ,  ان کے علاوہ ہر قسم کی ترکاریوں اور پھلوں کے بیج کہ ان کی کھیتی سے ترکاریاں مقصود نہیں ہوتے اور جو بیج دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں مثلًا کندر, میتھی,  اور کلوانجی وغیرہ کے بیج, ان میں بھی عشر نہیں ہے. اسی طرح وہ چیزیں جو زمین کے تابع ہوں جیسے درخت اور جو چیز درخت سے نکلے جیسے گوند اس میں عشر واجب نہیں.

البتہ اگر گھاس,  بید, جھاؤ ( وہ پودا جس سے ٹوکریاں بنائی جاتی ہیں ) وغیرہ سے زمین کے منافع حاصل کرنا مقصود ہو اور زمین ان کے لئے خالی چھوڑ دی تو ان میں بھی عشر واجب ہے. کپاس اور بینگن کے پودوں میں عشر نہیں مگر ان سے حاصل کپاس اور بینگن کی پیداوار پر عشر ہے. 

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home